• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد: بجلی کے بحران پر شہری سراپا احتجاج


حیدرآباد میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا، طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہری خواتین سڑکوں پر نکل آئی ریلوے پھاٹک پہنچ گئیں جگہ جگہ ٹائر نذرآتش کیے اور حیسکو کے خلاف نعرے بازی کی۔

حیدر آباد میں حالیہ بارشوں کے بعد ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود شہر لطیف آباد میں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بحال نہ ہوسکی۔

کئی دنوں سے بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف خواتین سڑکوں پر نکل آئیں گجراتی پاڑہ ٹنڈو یوسف ریلوے پھاٹک، کوہ نور چوک اسٹیشن روڈ، کھوکھر محلہ اور لطیف آباد نمبر 7، 8، 9، 10، 11 اور 12 کے مکینوں نے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف جگہ جگہ احتجاج کیا ٹائر جلائے اور حیسکو کے خلاف نعرے بازی کی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی ادائیگی کے باوجود 8، 8 روز سے ٹرانسفارمر یا تو جلے ہوئے ہیں یا پھر جان بوجھ کر لنک گرا کر بجلی بند کردی گئی ہے۔

حیسکو حکام کا کہنا ہے کہ اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے ٹرانسفارمر جل رہے ہیں، مرمت مکمل ہوجائے گی تو لگادیے جائیں گے۔

تازہ ترین