• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے اسکولوں میں بڑی تعداد میں گھوسٹ اساتذہ کا انکشاف

بلوچستان کے وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے انکشاف کیا ہے کہ صوبے کے اسکولوں میں بڑی تعداد میں گھوسٹ اساتذہ تعینات ہیں۔ ان افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر بابر موسیٰ خیل کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی ثنا بلوچ کے بلوچستان میں اسکولز کھولنے کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے بتایا کہ طے ہے کہ صوبے کے اسکولز 15ستمبر تک بند ہیں، 10محرم کے بعد اسکول کھولنے کا جائزہ لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کورونا کے ایس او پیز کے حوالے سے اساتذہ کی تربیت شروع کردی ہے۔ صوبے میں گھوسٹ اساتذہ کے خلاف بھی کارروائی کرنے جارہے ہیں، میرے اپنے حلقے ضلع بولان میں چار سو بوگس اساتذہ سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک کی تحقیقات میں 268مبینہ جعلی اساتذہ کی فہرست نیب کو بھجوا دی گئی ہے۔ محکمانہ تحقیقات میں دو اساتذہ کی تصدیق ہوئی اور 45بوگس اساتذہ ہیں جن کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

سردار یار محمد رند کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم اساتذہ کی بھرتی کا عمل جلد شروع کر رہا ہے مگر میں ٹیسٹ سروسز کے معیار سے مطمئن نہیں ہوں۔

تازہ ترین