• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاست سیاستدانوں کا کام ہے اور میرا کام اداکاری کرنا ہے، انجن التان

استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں ترک ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ کو مقبولیت کے ساتھ ڈرامے کے اداکاروں کو بھی بے حد شہرت ملی ہے اور ڈرامے کے دونوں مرکزی کرداروں ارطغرل غازی اور حلیمہ سلطان کو تو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس عالمی شہرت یا فتہ اسلامی تاریخ پر مبنی ترک ڈرامے کے ہیرو انجن التان (ارطغرل غازی) نے پاکستانی الیکشن میں حصہ لینے کے سوال پر انتہائی دلچسپ اور خوبصورت جواب دے کر مداحوں کے دل جیت لئے۔

گزشتہ دنوں پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پر ارطغرل کا انٹرویو نشر کیا گیا ، جس میں میزبان نے ان سے نہایت دلچسپ سوال پوچھا کہ ارطغرل کے کردار کو پاکستان میں بہت زیادہ پسند کیاجاتا ہے لہذا اگر آپ بطور ارطغرل پاکستانی الیکشن میں حصہ لیں تو زبردست کامیابی حاصل کرسکتے ہیں اس بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟

اس سوال پر پہلے تو انجن التان (ارطغرل غازی ) ہنس پڑے اور پھر انہوں نے مجھے پاکستان سے بہت محبت ملی ہے، اتنی محبت ملنے اور چاہے جانے پر یقیناً بہت اچھا محسوس ہوتا ہے۔ ہم نے اپنا بچپن پاکستان کے ساتھ اپنی محبت کے جذبات کے اظہار میں گزارا ہے۔

ارطغرل نے بتا یا کہ میں ایک فلم میں کام کرچکا ہوں اس فلم میں حصہ لینے کے لیے پاکستان سے پائلٹ آئے تھے اور ہم نے بہت اچھے طریقے سے گھل مل کر کام کیا، یہ سب کچھ پاکستان کے ساتھ ہم ترکوں کی محبت اور ایک برادر ملک ہونے کی وجہ سے تھا۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں ویسے بھی پاکستان کا بڑا مداح ہوں لیکن میں آپ کو بتادوں کہ سیاست، سیاستدانوں کا کام ہے۔

تازہ ترین