• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے سمیت تمام ادارے زمینوں کے کاروبار میں لگے ہوئے ہیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

ایف آئی اے سمیت تمام ادارے زمینوں کے کاروبار میں لگے ہوئے ہیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ


اسلام آباد( جنگ نیوز) اداروں کے نام پر ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آبادہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) پر برہم ہوگئے۔

اپنے ریمارکس میں چیف جسٹس نے کہا کہ سارے ادارے زمینوں کے کاروبار میں لگے ہوئے ہیں، ایف آئی اے کو تو خود ایسے معاملات کو دیکھنا ہوتا ہے اور وہی اس میں لگ گئے۔

چیف جسٹس اسلام آبادہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات اور چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے نمائندے کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ ایف آئی اے کو کہاں اختیار ہے کہ وہ کاروبار کریں گے؟ سی ڈی اے ریگولیٹر رہ گیا ہے یا نہیں؟ شہر کا ماحول تباہ کردیا گیا۔

حاضر سروس لوگ پراپرٹی کے کاروبار میں ملوث ہیں، کرائم ریٹ میں اضافہ بھی اسی وجہ سے ہے یہ بہت سنگین معاملہ ہے۔

تازہ ترین