• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب پر پتھراؤ نہیں ہوا، یہ عدالتوں پر حملے کرتے رہے، صداقت علی

نیب پر پتھراؤ نہیں ہوا، یہ عدالتوں پر حملے کرتے رہے، صداقت علی 


کراچی (ٹی وی رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ نیب پرکبھی پتھرائو نہیں ہوا، یہ عدالتوں پر حملے کرتے رہےہیں،ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہاکہ اگر گاڑی بلٹ پروف نہ ہوتی تو اس میں بیٹھے لوگوں کا حشر کیا ہونا تھا،پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے کہا کہ حکومت کی عقلمندی دیکھیں سوئی ہوئی مریم نواز کوجگادیا۔ایم این اے پاکستان تحریک انصاف صداقت علی عباسی نے کہاہے مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ پر جس طرح کے الزامات اور کیسز ہیں اس کے بعد ان کے سمجھ نہیں آرہا ہے کہ وہ کس ایشو پر سیاست کریں یہی وجہ ہے کہ نیب پیشی کے دوران مریم نواز پر قاتلانہ حملہ کہہ کر اب ایک ڈھونگ رچانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ جیو کے پروگرام’’ آپس کی بات‘‘ میں میزبان منیب فاروق کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میرا تجزیہ یہ ہے کہ کسی ایشو کی تلاش میں ن لیگ نے اپنی ساکھ مزید خراب کردی ہے ۔ درخواست دینے سے مقدمات نہیں بن جاتے ، گاڑی بلٹ پروف تھی اورایک ہلکا سا پتھر لگنے سے شیشہ ٹوٹ گیا مجھے لگتا ہے کہ ان کو کسی نے گاڑی بھی صحیح نہیں دی ، ان کی گاڑی کو چیک کیاجانا چاہئے ۔میرا حکومتی موقف یہ ہے کہ یہ ان کا اور نیب کا معاملہ ہے اور یہ خواہش مند ہیں کہ ان کے ہاتھ کوئی ایسی چیز آجائے کیونکہ نیب سے بہت تنگ ہیں ۔ سب کچھ وڈیو دیکھ لیں واضح ہے گاڑی میں پتھر نظر آرہے ہیں ۔ نیب پر کبھی اس سے پہلے پتھرائو نہیں ہو ایہ تو عدالتوں پر بھی حملے کرتے رہے ہیں ، ان کی اس طرح کی تاریخ رہی ہے میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایشو پیدا کرنا چاہ رہے ہیں ۔رہنماپاکستان مسلم لیگ ن طلال چوہدری نے کہا کہ جولوگ وہاں پر جمع تھے ان پر پہلے کیمیکل ملا پانی کا اسپرے کیاگیا جس کے بعد لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال بھی کیا گیا پھر اس کے بعد پتھراؤ شروع ہوا ۔

تازہ ترین