لاہور(نمائندہ خصوصی)اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ تحفظ بنیاد اسلام بل پرتمام مکاتب فکر کے علماء کی حمایت حاصل کی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کیلئے آنیوالے سجادہ نشین حضرت سلطان باہو رحمتہ اللہ علیہ صاحبزادہ سلطان فیاض الحسن سے کیا، ملاقات میں تحفظ بنیاد اسلام بل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر، چیئرمین کمیٹی پنجاب اسمبلی میاں شفیع محمد، محمد علیم، یعقوب سلطان اور شکیل سلطان بھی موجود تھے۔ سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ تحفظ بنیاد اسلام بل پر علماءسےمشاورت کا عمل جاری ہے۔