• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی یوم نو جوانان،ملالہ یوسفزئی تیسرے نمبر پرمتحرک ترین نوجوان رہنما

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) عالمی یوم نوجوانان 2020 کے موقع پر دنیا بھر میں ہنرمند نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ اس موقع پر معروف جریدے ریڈرز ڈائجسٹ نے ایک مضمون شائع کیا ہے جس میں دنیا میں تبدیلی کا باعث بننے والے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ اس مضمون میں دیگر نوجوانوں کے علاوہ تیسرے نمبر پرمتحرک ترین دنیا کی سب سے کم عمر نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی بھی شامل ہیں۔ "عالمی یوم نوجوانان 2020کے موقع پر ، ریڈرز ڈائجسٹ نے پاکستان اور دنیا بھر کے کچھ متاثر کن نوجوان سیلبرٹیز ، کارکنوں اوربااثر نوجوانوں پر ایک نظر ڈالی جنھوں نے تبدیلی کو جنم دیا ہے۔ان میں سرفہرست ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے جوشواوانگ ہیں ۔ دوسرے نمبر پرسویڈن سے تعلق رکھنے والی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھن برگ ہے۔ تیسرے نمبر پر پاکستان کی قابل فخرسپوت ملالہ یوسفزئی ہیں ۔23 سالہ ملالہ یوسفزئی کی جدوجہد 2008 میں سامنے آئی جب اس نے گل مکئی کے نام سے اپنے علاقے سوات میں لڑکیوں کی تعلیم پرپابندی کیخلاف آواز اٹھانا شروع کی۔

تازہ ترین