• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کا 8ماہ میں135گاڑیاں،509موٹر سائیکل برآمد کرنے کادعویٰ

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )ر اولپنڈی پولیس نے گاڑی وموٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث منظم گروپوں کے متعدد ملزموں کو گرفتارکرکے 135گاڑیاں اور509موٹر سائیکل برآمد کرنے کادعویٰ کیا ہے ۔راولپنڈی پولیس کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیزکے مطابق سی پی او محمدا حسن یونس کے احکامات پر پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران دسمبر2019سے اب تک 135 چوری شدہ گاڑیاں اور509موٹر سائیکلیںبرآمد کیں جو مالکان کے حوالے کی جا رہی ہیں۔، سی پی او کا کہنا ہے کہ گاڑی و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔
تازہ ترین