• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے زیر اہتمام یوم آزادی کے سلسلے میں تقریب

ملتان(سٹاف رپورٹر)معروف ماہر تعلیم و ادیب سابق ای ڈی او ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان عطیہ خداوندی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوورسیز پاکستانیز کمیشن ڈسٹرکٹ ملتان اور ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیراہتمام یوم آزادی پاکستان اور انٹرنیشنل یوتھ ڈے کے سلسلے میں چار روزہ تقریبات کے دوسرے روز یوتھ آزادی فیسٹیول اور یوتھ آزادی واک سے خطاب میں کیا۔جس کی صدارت ڈاکٹر مرید حسین ملک نے کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمرید حسین ملک، خواجہ مظہرالحق صدیقی، نعیم اقبال نعیم، ڈاکٹر نثار احمد چوہدری،رانا ولایت علی، پروفیسر اعظم حسین اورعمران اعظمی نے خطاب کیا۔ سکول، کالجز اور یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کے درمیان ملی نغموں اور تقاریر کے مقابلے ہوئے جن میں ملی نغمہ میں اول زاہد حسین، دوم صبا پروین اور سوم قرات العین اور شاہد عباس رہے تقاریر میں اول شمائلہ رفیق،دوم ثناءاللہ، سوم سعدیہ الطاف اور شمائلہ بی بی رہے۔
تازہ ترین