• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے ضلع خضدار میں 30منٹ کے دوران دو بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی پہلی بار شدت 5 اعشاریہ 4اوردوسری بار 4 اعشاریہ 9ریکارڈکی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق رات کے 3 بجکر40 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی اور اس کی زیر زمین گہرائی 25 کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز خضدار سے 58کلومیٹر دور شمال مغری علاقہ تھا۔

دوسری بار زلزلے کے جھٹکے 4بجکر9 منٹ پر محسوس کئے گئے،جس کی شدت 4 عشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی، زیر زمین گہرائی40 کلومیٹر تھی اور مرکز خضدار کے شمال مغربی علاقے میں 68 کلومیٹر دور تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی علاقے میں خوف پھیل گیا اور اہل علاقہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے نکل گئے۔

تازہ ترین