• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلورو :کشیدگی والے علاقوں میں دفعہ 144 میں 15 اگست تک توسیع

دفعہ 144 کے تحت ایک جگہ پر 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی


بھارت کے شہر بنگلورو میں گستاخانہ سوشل میڈیا پوسٹ پر پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے سبب کشیدگی والے علاقوں میں دفعہ 144 میں 15 اگست تک توسیع کردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلورو کے کشیدگی والے علاقوں ڈی جی حالی اور کے جی حالی میں دفعہ 144 ، 15 اگست تک نافذ رہے گی ،دفعہ 144 کے تحت ایک جگہ پر 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے واقعے کی تحقیقات ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے کرانے کا اعلان کیا ہے، زرائع کے مطابق بنگلورو پولیس نے مظاہروں میں شریک 146 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

واضح رہے کہ کانگریس رکن پارلیمنٹ کے بھتیجے کی گستاخانہ سوشل میڈیا پوسٹ پر منگل کی رات شہر میں مظاہرے شروع ہوئے تھے، اس موقع پر پولیس کی فائرنگ سے 3 مظاہرین ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

تازہ ترین