• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں رات گئے زلزلے کے جھٹکوں سے بسیمہ کے علاقے میں کافی گھروں کو نقصان پہنچا۔

اسسٹنٹ کمشنر (اے سی)  ذاکر علی کا کہنا ہے کہ زلزلے کی وجہ سے بسیمہ کے علاقے میں کافی گھر گر گئے ہیں،کچھ کو جزوی نقصان ہوا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ بسیمہ کے علاقے ساجد لوپ میں سڑک پر بھی کافی پتھر تھے۔

ذاکر علی نے کہا کہ زلزلے کے جھٹکوں سے نقصانات کا اندازہ لگانے کے لیے ایک ٹیم بھجوا دی ہے، زلزلے سے تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

تازہ ترین