• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے ایل او سی کےجندروٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی، پاکستان

پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے 12 اگست کو ایل او سی کے جندروٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی افواج کی فائرنگ سے ایل او سی کے گاؤں فنجوٹ کی رہائشی 2 خواتین زخمی ہوئیں، سفارتکار کو بتایا گیا کہ بھارتی افواج ایل او سی پر تسلسل سے شہری آبادی کو بھاری اسلحہ سے نشانہ بنا رہی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت 2003ء کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے۔

تازہ ترین