• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے بعد یہ معاشی ترقی کا سال ہے، اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ٹیکس آمدنی کورونا سے پہلے کی صورت حال پر واپس آگئی ہے۔ کورونا کے بعد امریکا کی معیشت 32 فیصد گھٹ گئی ہے، جبکہ کورونا کے باعث برطانوی معیشت 20 فیصد سکڑی ہے۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  اسد عمر نے کہا کہ کورونا کے بعد یہ معاشی ترقی کا سال ہے، وزیر اعظم خود تعمیراتی شعبے کے لیے میٹنگ چیئر کرتے ہیں، خدا کا شکر ہے کہ پاکستان میں کورونا کی شدت کم رہی، ٹیکس کی آمدن کورونا سے پہلے کی صورت حال پر واپس آگئی ہے۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ برآمدات کے بڑھنے کی شرح کورونا سے پہلے کی صورت حال پر واپس آگئی، برطانیہ کی معشیت 20 جبکہ امریکہ کی 30  فیصد کم ہوئی، وزیراعظم بالکل واضح ہیں کہ آئندہ سال ملک میں ترقی ہو گی۔

انھوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے تمام شراکت داروں کو ایوان میں مدعو کریں سب کے تحفظات سنیں گے، آئندہ دو سے تین سال میں اسلام آباد میں ترقی کا بوم آرہا ہے، آئندہ سال اسلام آباد کی بحالی کا سال ہو گا۔

اسد عمر نے یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں جھنڈا لہرا کر تقریب کا آغاز کیا۔

تازہ ترین