• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کےساتھ تقریب میں شریک پنڈت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

بھارتی وزیراعظم  مودی کےساتھ تقریب میں شریک ہندو پنڈت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

 خبرایجنسی کے مطابق مودی اورپنڈت گوپال داس رام مندر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں اسٹیج پر موجود تھے۔ تقریب میں مودی اورپنڈت داس کافی دیر ایک ساتھ کھڑے رہے تھے۔

 خبرایجنسی نے مزید بتایا کہ مودی نے پنڈت گوپال داس کا ہاتھ بھی تھاما تھا۔

دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین