آپ آف لائن ہیں
بدھ5؍ صفر المظفّر 1442ھ23؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ہم ہیں کسی عذاب و اذیّت کی قید میں

دیوانگی کی قید میں، وحشت کی قید میں

تفریق کی، عناد کی، نفرت کی قید میں

فرسودگی کے سائے میں، ظلمت کی قید میں

نامنصفانہ طرزِ معیشت کی قید میں

افلاس کی گرفت میں، غربت کی قید میں

افسوسناک سستی و غفلت کی قید میں

پیہم ضیاعِ وقت کی عادت کی قید میں

اب چاہئے نجات ہمیں ان قیود سے

بہتر ہے زندگی میں تحرّک جمود سے