• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل سے درآمد شدہ چکن و نگز میں کورونا وائرس کی تشخیص، چینی حکام کا دعویٰ

کراچی (نیوزڈیسک) چین کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ برازیل سے درآمد کردہ فروزن چکن ونگز میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ جس کے بعد فروزن فوڈ کے حوالے سے تحفظات پیدا ہوگئے ہیں۔ چین کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ویبو پر دیئے گئے سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ درآمد شدہ چکن ونگز میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، تاہم انہوں نے برانڈ کا نام نہیں بتایا البتہ اس کمپنی کی دیگر مصنوعات کی جانچ پڑتال بھی شروع کردی گئی ہے۔

تازہ ترین