• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ﷲ تعالیٰ مملکت پاکستان کو ہر آفت سے محفوظ رکھے

لوٹن( شہزاد علی )پاکستان کے یوم آزادی کا جشن وطن عزیز کی طرح برطانیہ میں بھی تزک و احتشام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ روایتی طور پر 14اگست کی مناسبت سے پر وقار تقاریب منعقد کی جاتی ہیں جن میں کمیونٹی کی بھرپور شرکت ہوتی ہے تاہم اس مرتبہ کوویڈ 19 کے باعث یہ دن سادگی کے ساتھ اور اس عزم کے ساتھ منایا جائے گا کہ ﷲ پاک پاکستان کو ہر آفت سے محفوظ رکھے، یہ صحیح معنوں میں ایک فلاحی ریاست بنے اور بیرونی ممالک میں آباد پاکستانی، کشمیری بھی ترقی کی معراج کو پہنچ سکیں اور وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کے لئے زرمبادلہ بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھ سکیں اور آزادی کشمیر کے خواب کی تکمیل ہو پائے ۔اس دن کی اہمیت کے پیش نظر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عمائدین جن میں برطانیہ میں پیدا ہونے والے اور یہاں پر پروان چڑھنے والے پاکستانی، کشمیری بھی شامل ہیں، نے روزنامہ جنگ لندن کے توسط سے وطن عزیز کے علاوہ برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک میں مقیم پاکستانی کشمیری باشندوں کو 14اگست کی مبارک بادکے پیغامات بھیجے ہیں ۔

تازہ ترین