• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای میں آئی سی اے منظوری کا عمل ختم سیکڑوں پاکستانی ائیرپورٹس پر پھنس گئے

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) متحدہ عرب امارات کے حکام نے پاکستان سے سینکڑوں مسافروں کو ملک میں داخلے سے روک دیا۔ متحدہ عرب امارات حکومت کی جانب سے اپنے ملک آمد سے قبل آئی سی اے منظوری لینے کے عمل کو ختم کرنے کی وجہ سے پی آئی اے اور دیگر ائیرلائنز کے متحدہ عرب امارات جانیوالے مسافر ائیر پورٹس پر پھنس گئے ہیں، گزشتہ روز جب پی آئی اے کی پرواز پی کے 217 پشاور سے ابوظہبی کے مسافر ایئرپورٹ پر پہنچے تو چیک ان کے عمل کے دوران ویزے کی منظوری نہیں بھیجی گئی۔ پی آئی اے کی انتظامیہ نے ابوظہبی ایئرپورٹ حکام سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ آئی سی اے کی منظوری کو ختم کر دیا گیا ہے اور ایسا کوئی مسئلہ نہیں تاہم امارات کے ہی امیگریشن حکام نے پی آئی اے کو تنبیہ کی کہ اگر ایسے مسافر آئے تو وہ انہیں ڈی پورٹ کرکے ایئرلائن کو جرمانہ کرینگے۔گزشتہ روز پی آئی اے کے 59 مسافر پشاور سے ابوظہبی کی پرواز پر نہ جاسکے اور ایئرپورٹ پر انتظار کرتے رہے، اسی طرح اسلام آباد سے بھی نجی ایئرلائن کے 83 مسافر ابوظہبی کی پرواز سے واپس اتارے گئے۔ ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے کہا کہ پی آئی اے ابوظہبی ایئرپورٹ حکام سے اپنے کنٹری مینیجر کے ذریعے کنفیوژن کو ختم کرنے کیلئے رابطے میں ہےاگر مسئلہ حل نہ ہوا تو پاکستان سفارتی ذرائع سے مدد کی درخواست کریگا۔

تازہ ترین