• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربت‘مستونگ اورنوشکی میں بم دھماکے راہ گیر شہید‘خاتون سمیت 5افرادزخمی

کوئٹہ +مستونگ( اسٹاف رپورٹر+نامہ نگار) تربت اورمستونگ اورنوشکی میں بم دھماکوں کے نتیجے میں ایک شخص شہید جبکہ خاتون سمیت پانچ افرادزخمی ہوگئے سیکورٹی ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے آپسر میں سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کیلئے سڑک کنارے ریمورٹ کنٹرول بم نصب تھا مین روڈ پر فورسز کی گاڑیاں معمول کے مطابق گشت کررہی تھیں کہ اچانک دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک راہ گیر شہید اورفورسز اہلکارمعجزانہ طورپر محفوظ رہے سیکورٹی اہلکاروں نے لاش کو ہسپتال منتقل کیاجہاں لاش ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی مستونگ سے نامہ نگارکے مطابق مستونگ کے علاقے کوئٹہ روڈ پر جمعرات کو دن ایک بجے کے قریب نامعلوم افراد نے دستی بم پھینک دیا جو روزدار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت پانچ افرادزخمی ہوگئے۔

تازہ ترین