• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عزیز آباد تھانے کی حدود فیڈرل بی ایریا کریم آباد فلائی اوور کے نیچے موٹرسائیکل سوار ملزمان نے موٹرسائیکل سوارہیڈکانسٹیبل 45سالہ محمد علی ولد سید علی رضوی پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ، جسے اسپتال منتقل جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاکردم توڑ گیا ، اطلاع ملنے پر پولیس اوررینجرز موقع پر پہنچ، پولیس نے اہلکار کی لاش عباسی اسپتال منتقل کی، پولیس افسر کا کہناہے کہ شہید ہیڈ کانسٹبل کریم آباد فلائی اوور کے نیچے قائم عزیزآباد ٹریفک چوکی میں تعینات تھا اواس وقت نائٹ ڈیوٹی پر ہی آیا تھا کہ نامعلوم دہشتگردوں نے اچانک فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے ، مقتول کو سینے پر 2 گولیاں لگیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں ، پولیس کے مطابق واقعہ ساڑھے گیارہ بجے پیش آیا اس وقت کراچی پولیس 14اگست کے حوالے ہو نے والے پروگراموں اور ریلیوں کی سیکیورٹی میں مصروف تھے ، تاہم تحقیقاتی ادارے مزید تفتیش کرر ہے ہیں۔

تازہ ترین