• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد کی صدر علوی کو مبارکباد 


اسلام آباد (اے پی پی) سعودی ولی عہد شہزداہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو مبارکباد دی ہے۔ جمعرات کو صدر ڈاکٹر عارف علوی کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم اور حکومت کو مبارکباد دی ہے۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق شہزادہ سلمان جو سعودی عرب کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع بھی ہیں، نے صدر عارف علوی کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ ولی عہد نے صدر ڈاکٹر عارف علوی کی اچھی صحت کی دعا کی۔ انہوں نے حکومت اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے بھی دعا کی ہے۔ دریں اثنا پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے 73ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی حکومت اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔ سعودی سفارتخانہ کے مطابق جمعرات کو اپنے ایک پیغام میں سعودی سفیر نے کہا کہ ہم حکومت اور پاکستانی عوام کو یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہیں، سعودی عرب پاکستان دوست زندہ باد۔

تازہ ترین