• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے کاپارک انکلیو فیزتھری کھولنے کا فیصلہ

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) سی ڈی اے بورڈ نے پارک انکلیو فیز تھری کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی ڈی اے بورڈ نے گزشتہ روز چیئرمین عامر علی احمد کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں اس کی منظوری دی۔اس سکیم میں 1061پلاٹس رکھے گئے ہیں، ٍسکیم میں چار گیٹگری کے پلاٹس رکھے گئے ہیں ۔ 25+50 سائز کی قیمت 76لاکھ روپے 35+70 کی قیمت ایک کروڑ پچا س لاکھ روپے 40+80کی قیمت ایک کروڑ پچانوے لاکھ روپے اور 50+90کی قیمت 2کروڑ70 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ سی ڈی اے اگلے ماہ ان پلاٹوں کی فروخت کیلئے در خواستیں طلب کرے گا۔
تازہ ترین