• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے ،بی ایس او پجار

کوئٹہ(پ ر)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار تربت زون کے سینئر باڈی اجلاس کی صدارت مرکزی چیرمین زبیر بلوچ نے کی۔اجلاس کے مہمان ٕ خاص مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر بوہر بلوچ ، ابرار بلوچ سینئررہنماء بابل بلوچ اورعلی نواز بلوچ تھے ۔اجلاس میں تنظیمی رپورٹ پیش کی گئی اورتنظیمی امور اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیا ل کیاگیا۔ اجلاس سے مرکزی چیئرمین زبیر بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ قوم کھٹن اور مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ قومی تشخص و قومی بقاء ساحل ووسائل کا دفاع ناگزیر بن چکا ہے۔ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ بلوچ نوجوان بی ایس او کے پلیٹ فارم پر متحد و منظم ہوکر قومی جدوجہد کا حصہ بن جائیں اور ان سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ بلوچ نوجوان کھوکھلے دعوئوںاور جذباتی نعروں پر اپنی توانائیاں سرف کرنے کی بجائے قلم کو اپنا ہتھیار بنائیں کیونکہ یہی ایک ذریعہ ہے جس کی بدولت ہم اپنے فرسودہ سرداری طبقاتی جاگیرداری نظام کا قلع قمع کرسکتے ہیں۔ اجلاس سے خطاب میں دیگر مقررین نے کہا کے آج نوجوان بنیادی تعلیمی سہولیات سے محروم ہیں۔تعلیمی ادارے غیرفعال ہیں۔اساتذہ اور دیگر بینادی سہولیات کا فقدان ہے ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں کو فعال اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ 
تازہ ترین