• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن آزادی:ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ کیخلاف سخت کارروائی کا انتباہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے کہا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر سکیورٹی اور موثر ٹریفک پلان نافذ کیا جائے گا ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ سمیت غیر قانونی عمل کے مرتکب افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ضلعی پولیس افسران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائیں کسی صورت امن و امان خراب نہ ہونے دیا جائے۔قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 14اگست ہمیں اپنے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اور یہ احساس دلاتا ہے کہ وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا لازوال قربانیوں کے بعد ہم ایک آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں جو کہ ایک نعمت ہے نئی نسل تک یوم آزادی کی اہمیت اور وطن سے محبت کا جذبہ منتقل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔آر پی او نے کہا کہ پولیس 14اگست کے موقع پر بھرپور تقریبات کا انعقاد کرے گی اور پرچم سربلند کیا جائے گا۔
تازہ ترین