• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا مالی بحران پر قابو پانے لیے جامع بزنس پلان تشکیل دے‘کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق نے کہا ہے کہ واسا فراہمی و نکاسی آب جیسی لازمی بنیادی سروسز فراہم کرنے والااہم ادارہ ہے جو کہ کم ٹیرف اور صارفین کے عدم تعاون کی وجہ سے ہمیشہ مالی بحران کا شکار رہا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ واسا مالی بحران پر قابو پانے لیے جامع بزنس پلان تشکیل دے اور ماہانہ سیوریج اور واٹر سپلائی بلوں کی وصولی کو بھی بہتر کرنے کے لیے جنگی اقدامات کرے انہوں نے اس دوران نکاسی آب کی بڑھتی ہوئی شکایات کا بھی سخت نوٹس لیتے ہوئے واسا افسران کو پبلک سروس ڈیلیوری بہتر کرنے کا حکم دیا ۔انہوں نے یہ احکامات گزشتہ روز واسا کے بزنس پلان اور پبلک سروس ڈیلیوری میں بہتری لانے کے لئے منیجنگ ڈائریکٹر مشتاق احمد خان سے خصوصی میٹنگ کرتے ہوئے جاری کیے ۔
تازہ ترین