• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متعدد شہریوں سے موٹر سائیکلز، موبائل فونز اور سامان لوٹ لیا گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ چہلیک کے علاقے امیر آبادشاداب سے نقدی و موبائل فون مالیت 1 لاکھ 8ہزار چھین لیا گیا۔تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے بائی پاس ارسلان سے موٹرسائیکل، کینٹ بازار میں طاہر محمود ودیگر افراد کے تین موبائل، ضلع کچہری سے محمد صہیب موبائل چھین لیا گیا۔ تھانہ مظفر آباد کے علاقے محلہ الحسنین عبدالحفیظ کے گھر سے نقدی و سونا مالیت 6لاکھ 10 ہزار، چاہ آدھی والہ محمد یاسر ، تھانہ گلگشت کے علاقے کالونی سے محمد احسن ، محلہ امیر آباد عبدالرئوف، چونگی نمبر پانچ سے حفیظ بابر کی موٹر سائیکلیں ، پیزاہٹ ریاض کی جیب سے موبائل مالیت26ہزار، تھانہ بی زیڈ کے علاقے رحیم آباد محمد آصف کے رقبہ سے ملزمان صادق ڈوگر وغیرہ موٹرپمپ وغیرہ مالیت 20ہزار، تھانہ نیوملتان کے علاقے بودلہ ٹاون محمد شہزاد ،تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے ای بلاک محمد ندیم کی موٹرسائیکلیں، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے بستی بوہڑ لیاقت علی کےگھر سے ملزم ابو سعید نقدی 26لاکھ، تھانہ قادر پور راں کے علاقے محمد عابد کی جیب سے نقدی 87ہزار، تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے محمد اعجاز کےگھر سے سامان مالیت2لاکھ، تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے رضیہ پروین کے سکول سے سامان مالیت1لاکھ، بہادر پور محمد ریاض کی موٹرسائیکل جبکہ حسن رضا کےگھر سے نقدی و سامان مالیت 3 لاکھ 10ہزار چوری ہو گیا۔
تازہ ترین