آپ آف لائن ہیں
اتوار2؍صفر المظفّر 1442ھ 20؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں شجر کاری مہم کا آغاز

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر ٹیچنگ ہسپتال، خیبر میڈیکل کالج اور خیبر کالج آف ڈینٹسٹری نے شجرکاری مہم کاآغاز کر دیا۔ مہم کاافتتاح بورڈ آف گورنرزممبران پروفیسر ڈاکٹر شاہ جہان ، ڈاکٹر ندیم عالم اورصبورسیٹھی نے کیا۔ ڈین خیبر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمود اورنگزیب، ڈین خیبر کالج آف ڈینٹسٹری پروفیسر ڈاکٹر سید ناصر شاہ، ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر ندیم خان اور میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عامر اظہرنے بھی مہم میں حصہ لیا۔مہم میں300سے500تک مختلف اقسام کے پودے لگائے جائینگے۔ارکان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کیساتھ ساتھ آلودگی سے پاک ماحول بھی فراہم کیا جائیگا جس کیلئے شجرکاری ضروری ہے۔

پشاور سے مزید