• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صارفین کی شکایات کے حل کیلئے آن لائن ای کچہری کا انعقاد

پشاور ( نیوزڈیسک )ہزارہ 1،اورہزارہ 2سرکلز کے صارفین کی شکایات پرفوری کاروائی اوران کے بروقت ازالے کیلئے ایس ای ہزارہ 1سرکل قاضی محمد طاہر اور ایس ای ہزارہ 2 سرکل محمدراشد نے ایبٹ آباد سرکل کے دفترمیں ای کچہری منعقدکی، جس کے تحت ہزارہ 1،اورہزارہ 2سرکلز کے صارفین کی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے ایس ای ہزارہ 1 سرکل قاضی محمدطاہر اور ایس ای ہزارہ 2 سرکل محمدراشد نے صبح10 سے دوپہر سوا ایک بجے تک آن لائن صارفین کے مسائل سنے، اس موقع پر دونوں سرکلز کے ایگزیکٹیوانجینئرز بھی موجود تھے، اس دوران 39 صارفین نے اپنے بجلی کے مسائل جن میں لووولٹیج، نئے کنکشنز، تصحیح بجلی بل،بلوں کی اقساط،لووولٹیج،جلے ہوئے ٹرانسفارمروں کی تبدیلی ،لوڈشیڈنگ،بجلی پولوں کی تنصیب اوردیگر مسائل بیان کئے جن کے حل کے فوری احکامات جاری کئے گئے
تازہ ترین