• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزاد رائے نے ماسک پہن کر قومی ترانہ پڑھ دیا

شہزاد رائے کا ماسک پہننے کا پیغام 


پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے یومِ آزادی کے موقع پر ماسک پہننے کی ترغیب دینے کیلئے ماسک پہن کر قومی ترانہ سُر سے پڑھ دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ماسک پہنے قومی ترانہ پڑھتے ہوئے ویڈیو جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’اسکول کی اسمبلی سے لے کر اب تک جب بھی قومی ترانہ سنتے ہیں ایک خوشگوار احساس محسوس کرتے ہیں۔‘

ویڈیو کے آغاز میں بتایا گیا ہے کہ گلوکار نے پاکستان کا قومی ترانہ ماسک پہن کر پڑھا ہے۔

شہزاد رائے کا کہنا ہے کہ آج وہ فخر محسوس کررہے ہیں کہ انہوں نے ماسک پہن کر قومی ترانہ پڑھا۔

ساتھ ہی گلوکار نے یہ بھی بتایا کہ یہ انہوں نے اس لئے کیا ہے تاکہ لوگوں کو کچھ مثبت بتایا جاسکے کیونکہ حب الوطنی ہم سے یہی تقاضہ کرتی ہے۔

ماسک پہننے پر زور دیتے ہوئے شہزاد رائے نے لکھا کہ ’پاک سر زمین ہو گی کورونا سے پاک، جب سارے پہنیں گے ماسک۔‘

واضح رہے کہ شہزاد رائے بھی عالمی وبا کورونا کا شکار ہوئے تھے، انہوں نے ٹوئٹر پر ہی یہ انکشاف کیا کہ کچھ عرصہ قبل وہ اپنے اہلخانہ سمیت عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔

شہزاد رائے نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جو کہ کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر کے حوالے سے تھی۔

گلوکار کی جانب سے بنائی جانے والی ویڈیو میں کارٹونک خاندان کو دکھایا گیا ہے جو کورونا سے پریشان ہوکر گھر میں قید ہیں۔

تازہ ترین