• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر ضلع میں اسپورٹس کمپلیکس قائم کئے جارہے ہیں: جام کمال

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ہر ضلع میں اسپورٹس کمپلیکس قائم کئے جارہے ہیں کیونکہ مختلف کھیلوں کے لیے انفراسٹرکچر کا قیام بہت ضروری ہے۔

جام کمال خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ملک میں صرف چند کھیلوں کو فوکس کیا، اسکواش میں پاکستان کا بہت نام تھا ہم اب نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہمارے پاس کھیلوں کے لیے کوئی سہولت نہیں ہے، بلوچستان میں ہر کھیل کی ترقی کے لیے کام کر رہےہیں، ہر ضلع میں اسپورٹس کمپلیکس قائم کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں اور بڑی عمر کے افراد کے لئے بھی تفریحی مقامات اور مواقع فراہم کر رہےہیں، مختلف کھیلوں کے لیے انفراسٹرکچر کا قیام بہت ضروری ہے۔

جام کمال خان نے بتایا کہ شطرنج کےفروغ کے لیے بھی انفراسٹرکچر اور فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔

تازہ ترین