• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی بابا کے جیک ما کو ہلالِ قائدِ اعظم عطا کیا جائے گا

صدرِ مملکت کا علی بابا کے جیک ما کو ہلالِ قائدِ اعظم عطا کرنے کا فیصلہ 


صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یومِ آزادی کے موقع پر سول ایورڈز دینے کا اعلان کر دیا جس کے مطابق علی بابا کے جیک ما کو ہلالِ قائدِ اعظم عطا کیا جائے گا۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے سول ایورڈز کے اعلان کے مطابق 24 شخصیات کو ستارۂ شجاعت، 27 کو ستارۂ امتیاز، 44 شخصیات کو صدارتی تمغۂ حسنِ کارکردگی عطا کیا جائے گا۔

صدر عارف علوی کی جانب سے مرحوم صادقین، احمد فراز، ڈاکٹر جمیل جالبی سمیت 6 شخصیات کے لیے نشانِ امتیاز کا اعلان کیا گیا ہے۔

صدر مملکت نے اعلان کیا ہے کہ علی بابا کے جیک ما کو ہلالِ قائدِ اعظم عطا کیا جائے گا، مولانا طارق جمیل کو پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا جائے گا۔

صدر علوی کے اعلان کے مطابق مایہ ناز صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کو نشانِ امتیاز دیا جائے گا۔

اداکارہ بشریٰ انصاری، طلعت حسین، فاروق قیصر، نعیم بخاری اور کرکٹر عبدالقادر مرحوم کو ستارۂ امتیاز سے نوازا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیئے: 172شخصیات کو سول و ملٹری ایوارڈ سے نوازا گیا

سکینہ سموں ، نعمت سرحدی ، ہمایوں سعید، علی ظفر اور مہہ جبین قزلباش کیلئے پرائیڈ آف پرفارمنس کا اعلان کیا گیا ہے۔

ان تمام شخصیات کو یہ سول ایوارڈز 23 مارچ کو دیئے جائیں گے۔

تازہ ترین