• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی ظفر تمغہ حسن کارکردگی ملنے پر خوش


عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے تمغہ حسن کارکردگی ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا جانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

گلوکار نے لکھا کہ ’میں اللہ تعالی کا شکرگزار ہوں اور ساتھ ہی اپنے چاہنے والوں کی حمایت کا ہمیشہ مقروض رہوں گا۔‘

علی ظفر کے اس ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے اداکار شان شاہد نے خوشی کا اطہار کیا اور لکھاکہ ’ تمغہ حسن کارکردگی حاصل کرنے والے کلب میں خوش آمدید‘۔


خیال رہے کہ تمغہ حسن کارکردگی حکومت پاکستان کی طرف سے ایک شہری اعزاز ہے جو پاکستان میں ادب، فنون، کھیل، طب، سائنس اور دیگر شعبوں میں اعلی کاردکرگی دکھانے والوں کو سال میں ایک دفعہ دیا جاتا ہے۔

اس اعزاز کے مستحق افراد کے ناموں کا اعلان یوم آزادی پاکستان کے دن کیا جاتا ہے جبکہ یوم پاکستان کے دن صدر پاکستان کے ہاتھوں یہ اعزاز دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ یوم آزادی کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سول ایوارڈز کا اعلان کر دیا ہے۔

صدر پاکستان کی جانب سے 24 شخصیات کے لیے ستارہ شجاعت، 27 کے لیے ستارہ امتیاز جب کہ 44 شخصیات کے لیے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی کا اعلان کیا گیا ہے، تمام شخصیات کو ایوارڈز 23 مارچ کو دیے جائیں گے۔

تازہ ترین