آپ آف لائن ہیں
منگل11؍صفر المظفّر 1442ھ 29؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ہیوسٹن اور ڈیلس میں یوم آزادی پاکستان کی تقریبات کا انعقاد


دنیا بھر کی طرح امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہروں ہیوسٹن اور ڈیلس میں بھی پاکستان کا 74 واں یوم آزادی انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

 ہیوسٹن کے قونصلیٹ میں قونصلیٹ جنرل پاکستان ابرار ہاشمی کی جانب سے پرچم کشائی کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سفارتی حکام اور کمیونٹی ارکان نے شرکت کی۔

قونصلیٹ جنرل پاکستان نے اس موقع پر صدر اور وزیر اعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے جبکہ اس موقع پر کشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھا گیا ڈیلس میں پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکساس کی جانب سے وطن عزیز پاکستان کا74 واں یوم آزادی 14 اگست کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی اور پاکستان کی آزادی کی سالگرہ کا خصوصی کیک کاٹا گیا۔

اس موقع پر پاکستان سوسائٹی کے صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے کوآرڈینٹر برائے امریکہ عابد ملک ، بورڈ آف ٹرسٹی کے چیرمین و اراکین، ڈاکٹر ریاض حیدر، برکت بسریا ، حفیظ خان، محمد یونس، شاہ رخ صدیقی، امیر علی روپانی، عابد بیگ کشمیری، امینہ پیرانی، اور دیگر نے شرکت کی۔

تقریب کے شرکا نے مل کر قومی ترانہ پڑھا اور پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج میں مکمل  یکجہتی کا اظہار کیا۔

 اس موقع پر سوسائٹی کے صدر عابد ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر  عہد کرتے ہیں کہ ہم پاکستانی ورثہ ، ثقافت اور تاریخ کے احترام میں مکمل طور شامل ہونگے اور اپنی آئندہ آنے والی نسلوں کیلئے بھی یہ پیغام دیکر جائینگے۔

دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ ہم اپنے آپ کو پاکستان کے متحرک ادب ، ثقافت ، موسیقی اور شاعری میں گم کردیں۔

 انکا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمیں گروہوں میں جمع ہونے اور جشن منانے کی اجازت نہیں دیتا اور ایسا ہم کرنے کے عادی بھی نہیں ہیں ، لیکن پاکستان سے محبت کا اظہار کرنے اور اسکی تعریف کرنے کے لئے اب بھی معاشرتی طور پر بہت سے پلیٹ فارم موجود ہیں جسکے ذریعہ ہم بہت کچھ کرسکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید