• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کیلئے روس کی ویکسین، مقامی ماہرین بھی مطمئن نہیں

ماسکو (جنگ نیوز)کورونا کیلئے روس کی ویکسین، مقامی ماہرین بھی مطمئن نہیں،روسی ڈاکٹروں کی ایک کثیر تعداد نے ملک میں حال ہی میں تیار کی جانے والی نئی کورونا ویکسین کے استعمال سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طب کے شعبے سے تعلق رکھنے والے تین ہزار ڈاکٹروں اور ماہرین نے حکومت کی جانب سے منظور کی گئی کوڈ-19 کی نئی ویکسین اپنے اوپر آزمانے سے متعلق اپنی ہچکچاہٹ کا اظہار کیا ہے،سروے کے مطابق 52 فیصد ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نئی کورونا ویکسین کی تیاری اور منظوری سے متعلق ملک میں مناسب اعدادوشمار (ڈیٹا) موجود نہیں ہے اور یہ ویکسین جلد بازی میں منظور کی گئی ہے۔ سروے کے مطابق صرف 24.5 ڈاکٹروں اور ماہرین نے نئی کورونا ویکسین اپنے اوپر آزمانے کے لیے رضامندی ظاہر کردی ہے۔

تازہ ترین