• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرح سود اور بجلی کی قیمتوں میں کمی لانا ہوگی،انجم نثار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) ملک کی سب سے بڑی صنعتکاروں کی تنظیم ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں انجم نثار نے کہاہے کہ پاکستان کے بڑے مسائل کا حل یکدم ممکن نہیں،ملک کی ترقی کے لئے منصوبہ سازی اور خلوص نیت ضروری ہے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے یوم پاکستان کے حوالے سے ”جیونیوز“سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں انجم نثار کا مزید کہنا تھا کہ محض ایک گولی کھالینے سے پاکستان کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ ہمیں شرح سود اور بجلی کی قیمتوں میں کمی لانا ہوگی ورنہ برآمدات مہنگی ہوں گی اور ہم عالمی مارکیٹ میں مقابلہ نہیں کرسکیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت اور ایف پی سی سی آئی اس بات کی ذمہ دار ہے کہ ہم نے گھریلو اور چھوٹی صنعتوں کی طرف اُس طرح توجہ نہیں دی جس طرح دی جانی چاہئے تھی۔ اُنہوں نے بتایا کہ ترقی کرنے والے ممالک میں چھوٹی اور گھریلو صنعتوں نے اپنے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

تازہ ترین