• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نریندر مودی نے طویل ترین غیر کانگریسی وزیر اعظم کا ریکارڈ بنایا

نئی دہلی (جنگ نیوز )نریندر مودی نے 14 اگست کو بی جے پی کے ایک اور رہنما اٹل بہاری واجپائی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بھارت کے سب سے طویل مدت تک غیر کانگریسی وزیر اعظم رہنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

وہ بھارت کی تاریخ میں سب سے زیادہ مدت تک وزارت عظمی کے عہدے پر فائز رہنے والے چوتھے رہنما بن گئے ہیں تاہم سابق وزرائے اعظم جواہر لال نہرو اور ان کی بیٹی اندرا گاندھی کا ریکارڈ توڑ پانا نریندر مودی کے لیے شاید ممکن نہیں ہوگا۔

بی جے پی کے رہنما اٹل بہاری واجپائی تین مختلف مدت کے دوران مجموعی طورپر 2272 دنوں تک وزرات عظمی کے عہدے پر فائز رہے لیکن نریندر مودی غیر کانگریسی وزیر اعظم کے طور پر مسلسل 2272 دنوں تک وزیر اعظم رہنے کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ان سے آگے نکل گئے ہیں۔

 2014میں پہلی مرتبہ وزیر اعظم کے عہدہ پر فائز ہونے اور پانچ برس کی پہلی مدت مکمل کرنے کے بعد وہ 2019 میں دوبارہ وزیر اعظم بنے۔ 

وزیر اعظم مودی ہفتہ 15 اگست کو(آج ) جب مغل بادشاہ شاہ جہاں کے تعمیر کردہ تاریخی لال قلعے کی فصیل سے روایتی خطاب کریں گے تو وہ غیر کانگریسی وزیر اعظم کی حیثیت سے اٹل بہاری واجپائی کے 6مرتبہ خطاب کرنے کے ریکارڈ کو بھی توڑ دیں گے۔

تازہ ترین