• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر پنجاب سے سعودی سفیر کی ملاقات


پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور سے سعودی سفیر نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی ہے۔

سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے درمیان اس موقع پر مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے دورانِ گفتگو سعودی سفیر سے کہا کہ دونوں ممالک کے مثالی تعلقات پاکستانیوں کیلئے قابلِ فخر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلتا ہے، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سعودی حکومت کا تعاون لائقِ تحسین ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: گورنر پنجاب سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات

اس موقع پر لاہور سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دو بھائیوں جیسے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم پاکستان کو اپنا گھر ہی سمجھتے ہیں، اس کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہیں، پاکستان کو پہلے کبھی تنہا چھوڑا نہ ہی آئندہ چھوڑیں گے۔

تازہ ترین