• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چودھری برادران سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی ملاقات


مسلم لیگ ق کے قائدین چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالہٰی سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی، ملاقات میں طارق بشیر چیمہ، مونس الہٰی، شافع حسین اور راسخ الہٰی بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چودھری برادران نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان بھائی چارے کے بندھن میں بندھے ہیں، دنیا کی کوئی طاقت اس بھائی چارے کو کم نہیں کرسکتی۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سعودی عرب سے محبت میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کے دنیا میں پاکستان کے سفیر ہونے پر مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہ سلمان اور محمد بن سلمان پاکستان کے مسائل سے آگاہ ہیں، پاکستانیوں کے دل مکہ مدینہ میں دھڑکتے ہیں۔

سعودی سفیر نے چودھری برادران کو پاکستان کے یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی۔

نواف سعید المالکی نے کہا کہ سعودی عرب ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، سعودی عرب کےبارے میں نیک اور اچھےخیالات جان کرخوشی ہوئی۔

سعودی سفیر نے کہا کہ جلد عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے زائرین کو سعودی عرب آنے کی اجازت مل جائے گی۔

تازہ ترین