• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر پنجاب سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات

گورنر پنجاب سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات


گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر اندرولہ کمینارہ نے ملاقات کی ہے۔

گورنر ہاؤس لاہور میں ہونے والی ملاقات میں حالیہ برطانوی انتخابات، بریگزٹ، مسئلہ کشمیر، باہمی تجارت اور جی ایس پی پلس معاملات پر بات چیت کی۔

ذرائع کے مطابق یورپی یونین کی سفیر نے دوران گفتگو گورنر پنجاب کی تعریف کی اور کہا کہ یورپی سیاست پر آپ کی سیاسی بصیرت کی مداح ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں اندرولہ کیمنارہ نے کہا کہ گورنرپنجاب سے دلچسپ اور تعمیری ملاقات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران پنجاب میں یورپی یونین کے حالیہ فنانس پروگرام پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

تازہ ترین