• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: مبینہ پولیس مقابلہ، 3 زخمی ڈاکو گرفتار

پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیئے گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق 3 ڈاکو فیصل آباد کے علاقے بلوچنی میں ناکہ لگا کر لوگوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔

اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے تینوں ڈاکو زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیئے: فیصل آباد، پولیس مقابلے میں 4 ملزمان ہلاک

زخمی ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹے گئے موبائل فون برآمدہوئے ہیں، زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین