• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادکشمیر: بکریوں پر حملہ کرنے والا اژدھا ہلاک

آزادکشمیر کے علاقے سماہنی کے گاوں سونا ویلی میں مقامی افراد نےبکریوں پر حملہ کرنے والے اژدھے کو مار ڈالا۔

محکمہ ٔ وائلڈ لائف کے ناظم کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر کے علاقے سماہنی کے گاوں سونا ویلی میں ایک روز قبل مقامی افراد نے اژدھا ہلاک کیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ اژدھے کی ہلاکت پر محکمۂ وائلڈ لائف کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

گھر پر اژدھا، سانپ اور مگرمچھ پالنے پر رابی پیرزادہ کا چالان

ناظمِ محکمۂ وائلڈ لائف کا یہ بھی کہنا ہے کہ اژدھے کی ہلاکت کے ذمے داروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین