• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

رابی پیرزادہ کے گھر اژدھا، سانپ اور مگرمچھ پالنے پر چالان

رابی پیرزادہ کے گھر اژدھا، سانپ اور مگرمچھ پالنے پر چالان


لاہور(نمائندہ جنگ)محکمہ وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب کی کارروائی، گھر پر 4 اژدھے، سانپ اور مگرمچھ پالنے پر گلوکارہ رابی پیرزادہ کیخلاف چالان مرتب کرکے لاہور کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل وائلڈلائف اینڈ پارکس پنجاب لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف کی خصوصی ہدایت پر رابی پیرزادہ کیخلاف کارروائی کی گئی۔

اژدھا، مگر مچھ، سانپ اور دیگر ریپٹائلز رکھنا وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

اس حوالے سےڈائریکٹر جنرل وائلڈلائف اینڈ پارکس پنجاب سہیل اشرف نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جانور وائلڈ لائف ایکٹ کے تھرڈ شیڈول میں شامل ہیں، ان کا لائسنس کسی کو بھی جاری نہیں ہوسکتا اور اس اقدام کی سزا 2 سال قید تک ہوسکتی ہے۔

رابی پیرزادہ ان جانوروں کی ویڈیوز ہمیشہ اپ لوڈ کرتی رہتی تھیں اس لئے انکے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔ رابی پیرزادہ کو یہ جانور بھی وائلڈ لائف کے حوالے کرنے پڑیں گے۔

ڈی جی وائلڈلائف سہیل اشرف نے رابی پیرزادہ کی طرف سے جاری ویڈیو بیان پر اپنےرد عمل میں کہا کہ گلوکارہ کیخلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی، اژدھا اور مگر مچھ رکھنے کی کسی بھی شخص کو اجازت نہیں۔

رابی پیر زادہ کو محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی پر کوئی اعتراض ہے تو عدالت میں اپنا موقف پیش کریں۔

اگر ریپٹائلز یا دیگر جانور ان کے نہیں تو انہیں بتانا ہو گا کہ وہ کہاں سے لائے گئے۔محکمہ ان کے خلاف بھی کارروائی کرے گا۔

تازہ ترین