• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 272 نئے کیسز سامنے آئے اور مزید 4 مریض انتقال کرگئے ہیں۔

صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال پر جاری بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9 ہزار 774 نئے ٹیسٹ کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ آج تک سندھ میں 8 لاکھ 82 ہزار 284 ٹیسٹ کیے جاچکے، جن میں 1 لاکھ 25 ہزار 904 میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے میں کورونا وائرس سے 4 مزید اموات ہوئیں، جس کے بعد مرض سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 2 ہزار317 تک پہنچ چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 400 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، یوں صوبے میں صحتیاب مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 19ہزار425 ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اس وقت صوبے میں 4 ہزار 162 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 766 گھروں اور 8 آئسولیشن مراکز پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج 388 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، اس وقت 254 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، جن میں 36 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

سید مراد علی شاہ کے مطابق کل 272 نئے کیسز میں 117 مثبت کیسز کراچی سے رپورٹ ہوئے ہیں، ضلع شرقی میں31، ضلع جنوبی 28، ضلع وسطی میں 23، کورنگی میں 18، ملیر میں 12 اور ضلع غربی میں 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خیرپور 20، کشمور 19، حیدرآباد 18 اور ٹھٹہ 15، گھوٹکی7، جیکب آباد، شکارپور اور سجاول 5-5 اور ٹنڈو محمد خان 4 کیسز ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بدین، جامشورو، میرپورخاص، نوشہرو فیروز، سانگھڑ، سکھر اور ٹنڈوالہ یارمیں 3،3، لاڑکانہ میں2، قمبر، مٹیاری، نوابشاہ، عمر کوٹ میں 1،1 مریض رپورٹ ہوا ہے۔

تازہ ترین