• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


یوں تو آپ نے اکثر نوجوانوں کو اسکیٹ بورڈنگ کرتے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب بچے بھی اسکیٹنگ کرنے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس بچے کو ہی دیکھ لیں جو اسکیٹ بورڈ پر سوار ہو کر کمال کی اسکیٹنگ کر رہا ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے 2سالہ بروڈی الیگزینڈر نامی بچے کے والدین اپنے شہزادے کو اسکیٹنگ کی تربیت دے رہے ہیں۔

ننھے میاں بھی اس ایڈونچر کو نہ صرف خوب انجوائے کرتے ہیں بلکہ اسکیٹنگ کا شاندار مظاہرہ بھی کرتے ہیں۔

تازہ ترین