• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت سے مفتی منیب الرحمٰن کی قیادت میں وفد کی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے مفتی منیب الرحمٰن کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ہے۔

گورنر ہاؤس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں صدر مملکت نے کہا کہ علمائے کرام ماں اور بچے کی صحت سے متعلق آگہی میں اپنا کردار ادا کریں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ علماء وراثت میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے بھی لوگوں میں بیداری پیدا کریں۔

انہوں نے کورونا وبا کے دوران مساجد کو کھلا رکھنے کے حوالے سے علماء کے کردار کی تعریف کی۔

اس موقع پر علمائے کرام نے بین المذاہب ہم آہنگی اور کووڈ 19 پر اعتماد میں لینے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے کردار کو سراہا۔

تازہ ترین