• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم نے الیکشن کے وعدے پورے کردیے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے دوران الیکشن جو وعدے کیے تھے وہ پورے کردیے ہیں۔

کھوڑہ میں ایمپلائز اولڈ۔ایج بینیفیٹس انسٹیٹیوشن (ای او بی آئی) کے دفتر کے افتتاح کی تقریب سے خطاب میں فواد چوہدری نے کہا کہ زلفی بخاری کی ذاتی دلچسپی سے ای او بی آئی کا دفتر کھلا ہے۔

انہوں نےکہا کہ وزیراعظم عمران خان کی پالیسی میں مزدور اور غریب شامل ہوتے ہیں۔ عمران خان کے مقابلے کا کوئی لیڈر نہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم نے الیکشن کے دوران جو وعدے کے تھے وہ پورے کیے، کچھ مسائل ضرور ہیں، جیسے جو جہلم کا حق ہے وہ ہمیں نہیں ملا۔ اگلے سال سے پہلے پانی کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز باہر نکل کر ڈرامہ کررہی تھیں۔

تقریب سے وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ پہلی ستمبر سے بزرگوں کو گھر پر جاکر پنشن دیں گے۔

تازہ ترین