• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کراچی میں وائسرا ئے بیٹھا کر اسے چلانا چاہتی ہے، قادر مگسی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ ترقی پسندپارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہاہے کہ وفاقی حکومت کراچی میں وائسرائے بیٹھاکراسے چلانا چاہتی ہے،عمران خان دنیا کے ممالک کی تاریخ بتاتے ہیں لیکن انہیں پاکستان کی تاریخ کی کوئی خبر نہیں‘ پاکستان کے قیام کے بعد ون یونٹ اور 1970ءکے بعد کراچی وفاق سے ہٹ کر سندھ کے پاس رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 73 سال میں سے 42 سال سے زائد کا عرصہ کراچی وفاق کے قبضے میں رہا جس پر دہشت گردوں نے کراچی میں خون کی ہولی کھیلی‘ کراچی برباد ہوگیا‘سندھ ترقی پسندپارٹی نے وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کو اپنے قبضے میں لینے کی کوششوں کیخلاف 22اگست کو حیدرآباد میں آل پارٹیز کانفرنس‘ 13ستمبر کو کراچی میں سندھ بچائو کانفرنس اور 15ستمبر کو پورے سندھ میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہیں ۔وہ ترقی پسند ہائوس پر پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت تمام ڈرامے چھوڑ کر واضح انداز میں بتائے کہ انہیں سمندر چاہئے ‘وہ انگریزوں کی طرح کراچی میں وائسرائے بیٹھاکر اسے چلانا چاہتے ہیں۔
تازہ ترین