بالائی چترال میں گلیشیئر پھٹنے سے آنے والے سیلاب کے نتیجے میں جاں بحق بچی کی نعش نکال لی گئی ہے جبکہ سیلاب کے نتیجے میں 17 گھر مکمل طور پر بہہ گئے۔
گلیشیئر پھٹنے سے سیلابی صورتحال کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے صوبائی حکومت کو ارسال کردی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 14اگست کی صبح یار خون لشٹ پر گلیشیئر پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی، سیلابی ریلے میں بہہ کرجاں بحق ہونے والی بچی کی نعش نکال لی گئی۔
رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقے میں 25 گھروں کو نقصان بھی پہنچا،17 گھر مکمل طور پر بہہ گئے ہیں، متاثرہ علاقے میں 50 گھروں میں 3 ٹن امدادی سامان بھیج دیا، انتظامی اداروں کے اہل کار موجود ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ متاثرہ علاقہ کے علاوہ تمام رابطہ سڑکیں ٹریفک کے لیے بحال کردی گئی ہیں۔