• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زندگی آسان ہے اسے پیچیدہ ہم بناتے ہیں، غنا علی

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ غنا علی نے کہا ہے کہ زندگی آسان ہے اسے پیچیدہ ہم خود بناتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں سیر و تفریح کرتے لی گیئں خوبصورت تصویریں شیئر کرتے ہوئے ایک فکر انگیز پیغام میں لکھا۔


انہوں نے  اپنی تصویروں کے کیپشن میں لکھا کہ زندگی بہت حسین اور خوبصورت ہے لیکن اسے پیچیدہ ہم کرتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کریں اور اللہ پاک کا شکر ادا کریں جس نے ہمیں اتنی ساری نعمتوں سے نوازا ہے۔

پوسٹ کے ساتھ لکھے گئے کیپشن میں اداکارہ نے مختلف ہیش ٹیگز بھی استعمال کئے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کورونا کے باعث لگے لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد فیملی کے ہمراہ گھومنے پھرنے کی غرض سے ناران کاغان اور شمالی علاقہ جات گئی ہوئیں ہیں۔

تازہ ترین